جمعہ، 25 مئی، 2018

زوال سے قبل بھی روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مکروہ ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٢٥*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *کیا روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ لگاکر برش کرسکتے ہیں؟ یا اس سے روزہ مکروہ ہوجائے گا ؟*
*المستفتي: یاسر پونا*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *زوال سے قبل بغیر منجن اور ٹوتھ پیسٹ کے خالص برش سے منہ کی صفائی کرنا جائز ہے اور زوال کے بعد مسواک کی طرح یہ بھی مکروہ ہے.*

   *روزہ دار کے لیے منجن اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال زوال سے قبل بھی مکروہ ہے اس لیے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ایسا منجن اور ٹوتھ پیسٹ نہ ہوگا جس کا کوئی مزہ اور ذائقہ نہ ہو یہی وجہ ہے کہ آدمی جب منجن یا ٹوتھ پیسٹ کرتا ہے تو اسکا مزہ ضرور بالضرور محسوس کرتا ہے اور یہ مسئلہ واضح ہے کہ روزہ دار کے لئے کسی چیز کو چکھنا یا کسی چیز کا ذائقہ منھ میں لینا مکروہ ہے، لہذا معلوم ہوگیا کہ روزہ کی حالت میں زوال سے قبل بھی منجن یا ٹوتھ پیسٹ کا استعمال مکروہ ہے. اور استعمال کی وجہ سے معمولی سا جرم (جھاگ) حلق میں چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا.*

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*يكره له مضغ الخبز وغيره من غير عذر وكذا ذوق المرق والخل وغيرهما*
*(المجموع :٣٥٤/٦)*
*لو استاك بسواك رطب فانفصل من رطوبته أو خشبه المتشعب شئ وابتلعه أفطر بلا خلاف*
*(المجموع :٣١٨/٦)*
*علامہ سلیمان جمل رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*وكذا الذوق مكروه أيضا*
*(حاشية الجمل :٣٢٩/٢)*
*علامہ نووی جاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*ومكروهات الصوم ثلاثة عشر... وذوق الطعام أو غيره خوف الوصول إلى حلقه أو خوف تعاطيه لغلبة شهوة*
*(نهاية الزين :١٩٠)*
             
 
✅ *أيده : مفتی اسحاق پٹیل،مفتی عمر ملاحی، مفتی محمد احمد کیرالوی، مفتی محمد زید پٹھو*

📖 ✒ *کتبه وأجابه  : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے :*
8095578351

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں