جمعرات، 5 جولائی، 2018

بلا وضو اسکرین پر ظاہر قرآنی آیات چھونا

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ٩٩*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
 *موبائل فون کی اسکرین پر جب قرآنی آیات ظاہر ہوں اس وقت اسکرین اور موبائل فون کو ہاتھ لگانے کا شرعاً کیا حکم ہے؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

  *موبائل فون کی اسکرین ایک تختی کے مانند ہے، جس پر قرآن کی آیت لکھنے کی وجہ سے وہ تختی مصحف کے حکم میں ہوجاتی ہے اور بلاوضو اس تختی، حاشیہ، بین السطور، اس سے متصل جلد اور غلاف وغیرہ کو چھونا حرام ہوجاتا ہے.*
   *لہذا موبائل فون کی اسکرین پر آیات مبارکہ جب نمایاں اور ظاہر ہورہی ہوں (جیسا کہ آج کل کے دور میں موبائل فون میں مستقل قرآن کا ایپ آتا ہے اس کو کھولنے پر اسکرین پر مصحف کا پورا مکمل صفحہ نمایاں اور ظاہر ہوجاتا ہے اس ایپ کو کھولا جائے اور اسکرین پر قرآنی آیات ظاہر ہوں ) تو اس وقت موبائل فون اور اسکرین کا حکم مصحف کی طرح ہوجاتا ہے اس لیے موبائل فون کی اسکرین پر محض آیات مبارکہ نمایاں ہونے کی صورت میں موبائل فون اور اسکرین کو بلا وضو چھونا جائز نہیں ہے.*

غلطی سے بجائے ہوئے سائرن پر افطار

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٤٩*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *ہمارے یہاں مؤذن صاحب نےافطار کے وقت مقررہ سے 5 منٹ پہلے غلطی سے سیرن بجا دیا تو کیا جنھون نے روزہ افطار کیا انکا روزہ ہوا یا نہیں.؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*
 
   *روزہ کی ابتداء طلوع فجر سے ہوتی ہے اور سورج مکمل غروب ہونے کے بعد روزہ مکمل ہوتا ہے اگر کوئی شخص طلوع فجر کے ایک منٹ بعد یا غروب شمس کے ایک منٹ پہلے مفطرات صوم میں سے کسی ایک چیز کا ارتکاب کرلے مثلاً کھائے پئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس روزہ کی قضاء لازمی ہوگی.*
    *لہذا مؤذن صاحب نے افطار کا اعلان، اذان سورج غروب ہونے سے پہلے دی ہو یا سائرن بجا دیا ہو چاہے غلطی سے ہی کیوں نہ ہو تو اس صورت میں اس اعلان، اذان اور سائرن پر افطار کرنے والوں کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایک روزہ کی قضاء لازمی ہوگی، البتہ اگر کسی بستی میں احتیاطاً افطار کا وقت سورج غروب ہونے کے پانچ منٹ بعد رکھا گیا ہو تو اس صورت میں روزہ صحیح ہوجائے گا.*