🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴
📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📁 *سوال نمبر : ١٤٢*📁
🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
*_السؤال :_*
*خرگوش کے پیر کو کتے نے کاٹا ہے تو اس خرگوش کو کھانے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟*
*المستفتي : بھائی ضیاء الدین خان*
*========================*
*_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
*_الجواب وبالله التوفيق_*
*اگر کسی جانور کو کتا کاٹ لے اس جانور کے گوشت کو کھانے اور نہ کھانے کی چند صورتیں ہیں :*
*١؛*
*اگر کتا کسی جانور کو کاٹ لے اور کتے کے کاٹنے کی وجہ سے وہ جانور مرجائے تو کسی بھی صورت میں اس جانور کو کھانا جائز نہیں ہے.*
*٢؛*
*اگر کتا کسی جانور کو اس طرح کاٹ لے کہ جانور نہ مرے بلکہ زندہ رہے لیکن کتے کے کاٹنے کی وجہ اس جانور کے جسم میں زہر پھیل جائے تو اس وقت بھی اس جانور کو کھانا حرام ہے.*
*٣؛*
*اگر کتا جانور کو کاٹ لے اور جانور میں حیات مستقرہ ہو (روح جانور کے بدن میں باقی ہو اور اختیاری حرکت پائی جائے) اسی طرح اس جانور کے جسم میں زہر پھیل نہ گیا ہو یا زہر پھیل جانے کے بعد اتر گیا ہو تو اس کاٹے ہوئے حصہ کے علاوہ پورے جانور کو ذبح کر کے کھانا جائز ہے اور اس کاٹے ہوئے حصہ کو اس وقت کھانا جائز ہے جب کہ اس کو سات مرتبہ دھویا جائے اور اس میں بھی ایک مرتبہ مٹی سے دھویا جائے، بہتر یہی ہے کہ اس حصہ کے گوشت کو پھینک دیا جائے.*
*لہذا اسی اعتبار سے اگر خرگوش میں حیات مستقرہ ہو اور اس میں زہر نہ پھیل گیا ہو تو کاٹے ہوئے حصے کے علاوہ پورے خرگوش کو ذبح کر کے کھانا جائز ہے اور اس کاٹے ہوئے حصہ کو سات مرتبہ پانی اور اس میں ایک مرتبہ مٹی سے دھونے کے بعد کھانا جائز ہے.*