جمعہ، 1 ستمبر، 2017

عید الاضحٰی کی نماز کا طریقہ

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖
            📁 *مسئلہ نمبر : ١٥*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
             💫  *عید کی نماز کا طریقہ* 💫

🍃  *عید الاضحٰی کی نماز غیر حاجی کے لیے سنت مؤکدہ ہے.*



*🍃  عید الاضحٰی جمعہ کے شرائط پر موقوف نہیں ہے.(یعنی اس میں لوگوں کی مخصوص تعداد وغیرہ کی شرط نہیں ہے. )*

*🍃  لہذا عورت، خنثی، بچہ، مسافر بھی نماز پڑھیں گے.*

*🍃  اسکا وقت سورج طلوع ہوکر ایک نیزہ بلند ہونے کے بعد سے شروع ہوتا ہے.*

*🍃  عید الاضحٰی کی نیت سے دو رکعت نماز پڑھی جائے گی.*

*🍃  اکمل طریقہ یہ ہے کہ اسکو جماعت کے ساتھ پڑھا جائے.*

*🍃 پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ اور توجیہ(وَجَّھْتُ)کے بعد سات (7) تکبیرات کہی جائیں گی، اور دوسری رکعت میں کھڑے ہونے کے بعد پانچ (5) تکبیرات کہی جائیں گی.*

*🍃  ان زائد تکبیرات کے فوت ہونے پر سجدہ سہو نہیں کیا جائے گا.*

*🍃  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ان تکبیرات کو بلند آواز سے کہیں اور ہاتھ کو اٹھایئں.*

*🍃  ہر دو تکبیر کے درمیان دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر سینے کے نیچے رکھے گا.*

*🍃  اور ہر دو تکبیر کے درمیان ایک معتدل آیت کے بقدر ذکر پڑھے گا. لہذا "سُبْحَانَ اللہ وَ الْحَمْدُ للہ وَ لاَ إِلهَ إلاَّ اللهَ وَ اللہُ اکْبَر" کہے گا.*

*🍃  پہلی رکعت میں ساتویں تکبیر کے متصلاً اور دوسری رکعت میں پانچویں تکبیر کے بعد متصلاً قرأت کے لیے تعوذ پڑھے گا.*

*🍃  پھر سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں "ق " یا "سبح اسم ربک" اور دوسری رکعت میں "اقتربت الساعة" یا "ھل اتاک" پڑھے گا.*

*🍃   فراغت نماز کے بعد امام منبر پر چڑھے گا اور لوگوں کی طرف متوجہ ہو گا اور سلام کرے گا پھر بیٹھے گا.*

*🍃  اور جمعہ کے خطبے کی طرح دو خطبے دے گا.*

*🍃  اور عید الاضحٰی میں قربانی کے مسائل بیان کرے گا.*

*🍃  اور پہلے خطبے کی ابتداء نو (9)تکبیرات سے اور دوسرے خطبے کی ابتداء سات (7) تکبیرات سے کرے گا.*

*🍃  لوگوں کے لیے خطبہ غور سے سننا مندوب ہے.*


        💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
~*-------------------------*~
*(اسنی المطالب )*

*فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیۃ الابرار بھٹکل*

*ہمارے سابقہ پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک*
http://www.fiqhimasailshafai.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں