جمعہ، 1 ستمبر، 2017

قربانی کی اہمیت

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖
            📁 *مسئلہ نمبر : ١٤*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
                💫  *قربانی کی اہمیت* 💫



💫  *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :یوم النحر(10 ذی الحجہ)میں ابن آدم نے( قربانی کے جانور کا) خون بہانے سے محبوب تر کوئی عمل نہیں کیا، اور بلا شبہ وہ بروز قیامت اپنے سینگ، کھر اور بالوں سمیت آئے گا اور یقیناً اسکا خون روئے زمین پر گرنے سے قبل بارگاہِ الہی میں پہنچ جائے گا (اور قبولیت سے سرفراز ہوگا) پس اسے خوش دلی سے انجام دو. (ابن ماجہ، ترمذی)*

💫  *ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت قرار دیا، اور فرمایا کہ اسکے ہر بال اور اون میں ایک نیکی ملے گی. (احمد، ابن ماجہ)*

💫   *آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا :جو حیثیت وگنجائش کے باوجود قربانی نہ کرے، وہ ہرگز ہمارے عیدگاہ کے قریب نہ آئے. (احمد، ابن ماجہ)*

💫  *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو( 2)سفید(یا سفید وسیاہ)سینگ دار مینڈھوں کی قربانی کی، اپنے دست مبارک سے انھیں ذبح کیا اور اللہ کا نام لیا، اور تکبیر پڑھی، اور اپنا مبارک قدم ان کے گردن کے کنارے پر رکھا. (مسلم)*



        💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
~*-------------------------*~
*(مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، احمد)*

 
 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیۃ الابرار بھٹکل*

*ہمارے سابقہ پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں