بدھ، 16 مئی، 2018

روزہ کی حالت میں عطریات کا استعمال مکروہ ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١١٨*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
     *روزہ کی حالت میں پرفیوم اور عطریات کے استعمال کا شرعاً کیا حکم ہے ؟*
*المستفتي: حافظ محمد علی دھنشے، رائیگڈھ*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *.روزہ دار کے لیے اپنے نفس کو شہوت کے قبیل کی ہر اس چیز سے بچانا مندوب ہے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے اس کا تعلق سونگھنے سے ہو یا دیکھنے سے ہو یا پہننے سے ہو جیسے پھول کی خوشبو سونگھنا، اسکی طرف دیکھنا اور اس کو چھونا وغیرہ وغیرہ، اور ان تمام کو فقھاء رحمہم اللہ نے مکروہ قرار دیا ہے اس لیے کہ یہ تمام چیزیں حکمت صوم کے منافی ہے.*



    *پرفیوم اور عطریات گرچہ فی نفسہ مباح ہے لیکن چونکہ ان کے استعمال سے نفس کو سکون ملتا ہے اور لذت حاصل ہوتی ہے اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ روزہ دار کے لیے تمام ترفہات اور شہوت کے قبیل کی تمام تر مباح چیزوں کو ترک کرنا مستحب ہے اور ان کا استعمال مکروہ ہے.*
    *لہذا عندالشوافع روزہ کی حالت میں پرفیوم اور عطریات کو ترک کرنا مستحب ہے اور روزہ کی حالت میں ان کا استعمال مکروہ ہے.*

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ زکریا انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*و) ينبغي له كف (النفس عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها لما في ذلك من الترفه الذي لا يكاسب حكمة الصوم ويكره ذلك*
*(أسنى المطالب : ٤٢٢/١)*
*علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*و) ليصن (نفسه) ندبا (عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم من المشمومات والمبصرات والملموسات والمسموعات كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها وسماع الغناء لما في ذلك من الترفه الذي لا يناسب حكمة الصوم، وهي لتنكسر النفس عن الهوى وتقوى على التقوى، بل يكره له ذلك.*
*(مغني المحتاج : ١٦٧/٢)*
           

✅ *أيده : مفتی محمود مومن، مفتی فرید احمد ہرنیکر، مفتی ضمیر نجے، مفتی زبیر پورکر،مفتی عبدالرحیم کيرالوي*

📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے :*
8095578351

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں