منگل، 22 مئی، 2018

انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٢٢*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *روزہ کی حالت میں انہیلر کے استعمال کا شرعاً کیا حکم ہے ؟*
*المستفتي: مولوی منیر کیرلا*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *دمہ یا تنفس کے مرض میں مبتلا لوگ جو انہیلر استعمال کرتے ہیں اسکے متعلق ماہر أطباء سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیلر کے ذریعہ ہوا اور اس کے ساتھ دوا باریک اور ذرات کی شکل میں اندر چلی جاتی ہے.*

      *روزہ کی حالت میں اگر کوئی عین چیز جو گرچہ چھوٹی ہو یا باریک ہو، کھائی جاتی ہو یا نہ کھائی جاتی ہو، منفذ مفتوح(کھلے راستوں) سے جوف (اندر)تک چلی جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.*
    *اور انہیلر کی دوا جو معمولی زرات پر مشتمل ہوتی ہے منہ کے ذریعہ حلق سے ہوتے ہوئے اندر چلی جاتی ہے لہذا یہ معلوم ہوا کہ روزہ کی حالت میں اس کا استعمال درست نہیں اور اسکے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا.*
      *جن لوگوں کو انہیلر کا استعمال ضروری ہو اور اس کے استعمال نہ کرنے کی صورت میں جان کا خطرہ ہو یا زیادتی مرض کا اندیشہ ہو تو وہ معذور سمجھے جائیں گے اور ان لوگوں کو روزہ چھوڑنے کی رخصت حاصل ہوگی اور جتنے روزے ترک ہوئے ہوں استطاعت کے حصول پر اس کی قضاء لازمی ہوگی اور اگر بعد میں بھی استطاعت نہ ہو تو ہر روزہ کے بدلہ ایک مد(٦٠٠ گرام) اناج دینا لازم ہوگا.*

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*من المفطرات دخول شيء في جوفه - وقد ضبطوا الداخل المفطر بالعين الواصلة - الظاهر إلى الباطن في منفذ مفتوح عن قصد مع ذكر الصوم.*
*(روضة الطالبين :٣٥٦/٢)*
*علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*و) الإمساك (عن وصول العين) وإن قلت كسمسمة أو لم تؤكل كحصاة. (إلى ما يسمى جوفا)*
*(مغني المحتاج :١٥٥/٢)*

           

✅ *أيده : مفتی فیاض احمد برمارے ،مفتی فرید احمد ہرنیکر، مفتی عمر ملاحی*

📖 ✒ *کتبه وأجابه  : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے :*
8095578351

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں