پیر، 14 مئی، 2018

پورے ہندوستان کا مطلع ایک نہیں ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١١٧*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *کیا ہندوستان کا مطلع ایک ہے ؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *جن دو علاقوں کے طلوع شمس، غروب شمس میں مکمل سال آٹھ ڈگری یعنی بتیس (٣٢) منٹ سے زائد کا فرق نہ ہوتا ہو تو مطلع متحد ہوتا ہے اور اگر بتیس (٣٢) منٹ سے زائد کا فرق ہو گرچہ کسی ایک موسم میں ہی کیوں نہ ہو تو مطلع مختلف ہوتا ہے.*
   *بھارت ایک وسیع و عریض ملک ہے جس کے ایک علاقے میں طلوع شمس ہوتا ہے تو بھارت کے ہی دوسرے علاقے میں ایک گھنٹہ کے بعد سورج طلوع ہوتا ہے جب بھارت کے ہی دو علاقوں میں اتنا تفاوت ہو تو پورے بھارت کا مطلع ایک کیسے ہوسکتا ہے؟ اس لیے کہ دو علاقوں میں بتیس منٹ سے زائد کا فرق ہوا اور بتیس منٹ سے زائد کے فرق کی صورت میں مطلع مختلف ہوتا ہے.*
    *لہذا اس وضاحت سے یہ معلوم ہوا کہ پورے بھارت کا مطلع ایک نہیں ہے بلکہ الگ الگ ہے، اور بھارت کے کسی ایک علاقہ میں چاند کی رویت سے پورے بھارت میں رویت کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا.*

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*وقال أبومخرمة : إذا كان بين غروبى الشمس بمحلين قدر ثمان درج فأقل فمطلعهما متفق بالنسبة لرؤية لأهله، وإن كان أكثر ولو في بعض الفصول فمختلف أو مشكوك فيه فهو كالمختلف كما نص عليه النووي، فعدن وزيلع وبربرة وميط وماقاربها مطلع... ومكة والمدينة وجدة والطائف وماوالاها مطلع... (بغية المسترشدین :١٣٧،عمدة المفتي والمستفتي :٢١٢/١)*

           

✅ *أيده : مفتی فیاض احمد برمارے ،مفتی فرید احمد ہرنیکر،مفتی ضمیر نجے، مفتی زبیر پورکر*

📖 ✒ *کتبه وأجابه  : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے :*
8095578351

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں