جمعہ، 11 مئی، 2018

بھٹکل کا چاند ممبئی والوں کے لیے معتبر ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١١٣*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *اگر بھٹکل میں چاند دیکھا جائے تو ممبئی والوں کے لیے بھٹکل والوں کا چاند معتبر ہوگا یا نہیں ؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *اتحاد واختلاف مطالع کے بارے میں فقہاء کرام رحمہم اللہ نے الگ الگ معیار بیان کیا ہے، متاخرین فقہاء میں سے علامہ ابومخرمہ رحمہ اللہ نے اتحاد مطلع اور اختلاف مطلع کو اس طرح بیان کیا ہے : "جن دو علاقوں کے غروب شمس میں آٹھ ڈگری کا فرق نہ ہو تو ان دو علاقوں کا مطلع متحد ہوگا اور جن دو علاقوں کے غروب شمس میں آٹھ ڈگری سے زائد کا فرق ہو گرچہ سال کے کسی ایک موسم میں ہی کیوں نہ ہو تو مطلع مختلف سمجھا جائے گا".*
    *ایک ڈگری چار منٹ کی ہوتی ہے اس لحاظ سے آٹھ ڈگری بتیس (٣٢) منٹ کی ہوئی، لہذا جن دو علاقوں میں پورے سال کے کسی بھی موسم میں غروب شمس میں بتیس(٣٢) منٹ سے زائد کا فرق نہ ہو تو مطلع متحد ہوگا.*
     *بھٹکل اور ممبئی کے غروب شمس میں بعض موسم میں زیادہ سے زیادہ بیس (٢٠) منٹ کا فرق رہتا ہے اور بعض موسم میں وقت یکساں بھی رہتا ہے اس حساب سے معلوم ہوا کہ بھٹکل اور ممبئی کا مطلع بھی ایک ہی ہے اور بھٹکل والوں کا چاند ممبئی والوں کے لیے اور ممبئی والوں کا چاند بھٹکل والوں کے لیے معتبر ہوگا.*

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ ابومخرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
      *وقال أبومخرمة : إذا كان بين غروبى الشمس بمحلين قدر ثمان درج فأقل فمطلعهما متفق بالنسبة لرؤية لأهله، وإن كان أكثر ولو في بعض الفصول فمختلف أو مشكوك فيه فهو كالمختلف كما نص عليه النووي، فعدن وزيلع وبربرة وميط وماقاربها مطلع... ومكة والمدينة وجدة والطائف وماوالاها مطلع...* *(بغية المسترشدین :١٣٧،عمدة المفتي والمستفتي :٢١٢/١)*
*علامہ وھبہ زحیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*والدرجة أربع دقائق*
 *(الفقه الإسلامي وأدلته :٦٦٨/١)*
             
 
✅ *أيده : مفتی قاضی محمد حسین ماہمکر، مفتی فیاض احمد برمارے ،مفتی فرید احمد ہرنیکر*

📖 ✒ *کتبه وأجابه  : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے :*
8095578351

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں