بدھ، 20 جون، 2018

کون کی مہندی سے وضو صحیح ہوگا؟

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٤٤*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
   
   *کیا مہندی کی ڈیزائن ہاتھوں پر یا پیروں پر بنانے کے بعد وضوء اور غسل صحیح ہوجائے گا؟کیونکہ مہندی ڈیزائن کے جو کون آتے ہیں وہ پہلے کی طرح نہیں آتے جیسے پہلے آیا کرتے تھے ان کون سے جب ڈیزائن بنائی جاتی ہیں اور جب وہ کچھ دنوں بعد نکلنا شروع ہوجاتی ہے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں نکلتے ہیں گویا کہ کوئی آئل پینٹ یا اسطرح کی کوئی چیز ہاتھ پر لگانے کے بعد نکل رہی ہو.*

*المستفتي :مولوی عبدالملک قاضی چپلون*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

      *وضو صحيح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ پانی اعضاء وضو کے ہر جزو تک پہنچے اور معمولی سا حصہ بھی باقی نہ رہے لہذا اگر کوئی چیز عضو واجب (جس عضو کو دھونا ضروری ہے) تک پانی پہنچانے کے لئے مانع بنے (پانی نہ پہنچے) تو وضو درست نہیں ہوگا.*
   *اس اعتبار سے اگر کوئی ایسا کون (جس میں مہندی ہوتی ہے اور جس سے ہاتھ وغیرہ پر ڈیزائن بنائے جاتے ہیں) استعمال کرے کہ جس کے استعمال کی وجہ سے اعضاء وضو پر جرم (جسم) چڑھ جائے تو یہ صحت وضو کے لئے مانع بنے گا اور وضو اور غسل صحيح نہیں ہوگا لہذا وضو کے صحیح ہونے کے لئے اس لگائے ہوئے ڈیزائن کو ختم کرنا ضروری ہوگا.*
    *اور اگر کوئی کون ایسا ہو کہ جس کے استعمال سے عضو پر جرم (جسم) نہ چڑھے بلکہ صرف مہندی کا اثر اور رنگ ہو جیسا کہ عام طور پر مہندی لگانے سے ہوتا ہے تو اس صورت میں وضو اور غسل ہوجائے گا.*
     


          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
   *إذا كان على بعض أعضائه شمع أو عجين أو حناء واشتباه ذلك فمنع وصول الماء الى شئ من العضو لم تصح طهارته سواء كثر ذلك أم قل ولو بقي على اليد وغيرها أثر الحناء ولونه دون عينه أو أثردهن مائع بحيث يمس الماء بشرة العضو ويجري عليها لكن لا يثبت صحت طهارته.*
*المجموع :٤٦٧/١)*
*ولو وضع في الشق شمعة أو حناء وله جرم لا يجزيء وضوؤه ولا تصح صلاته*
*(كفاية الأخيار :٢٦/١)*
*ويجب إزالة نحو شمع يمنع وصول الماء ولا يضر لون صبغ ولا دهن لا جرم له*
*(حاشية الجمل :١١٣/١)*
             
  📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

✅ *أيده : مفتی محمود مومن، مفتی فرید احمد ہرنیکر، مفتی عمر ملاحی ،مفتی محمد زید پٹھو*


     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/DHLRlCNjRww311aqad6nxE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں