اتوار، 10 جون، 2018

روزہ کی حالت میں گرم پانی سے غرغرہ کرنا

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٣٨*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
     *میں بیمار ہوں اور میری آواز بیٹھ گئی ہے اور مجھے تراویح بھی پڑھانی ہے تو کیا میں روزہ کی حالت میں گرم پانی سے غرغرہ کرسکتا ہوں؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

     *بحالت روزہ مضمہ اور کلی کرنے میں مبالغہ کرنا مسنون نہیں ہے بلکہ روزہ کی حالت میں مبالغہ کرنا مکروہ ہے اس لئے کہ اس صورت پانی اندر چلے جانے کا قوی امکان رہتا ہے.*
   *جب روزہ کی حالت میں وضو جیسی عبادت میں غرغرہ میں مبالغہ کرنا مکروہ ہے تو بلا وضو مبالغہ کرنا بدرجہ اولی مکروہ ہوگا اور پانی کا ایک قطرہ بھی اندر چلا جائے گا تو روزہ ٹوٹ جائے گا.*
   *آدمی آواز کھلنے کے لئے گرم پانی سے جس کیفیت کے ساتھ غرغرہ کرتا ہے اس میں مبالغہ پایا جاتا ہے لہذا روزہ کی حالت میں پانی (چاہے پانی ٹھنڈا ہو یا گرم، دوائی ڈالی جائے یا نہ ڈالی جائے) سے غرغرہ میں مبالغہ کرنا درست نہیں ہوگا اور غرغرہ میں مبالغہ کرنے کی وجہ سے پانی اندر چلے جانے کی صورت میں وہ گنہگار ہوگا اور روزہ بھی ٹوٹ جائے گا*
     


          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*وأما الصائم فلا يسن له المبالغة، بل تكره لخوف الإفطار كما في المجموع.*
*(مغني المحتاج :١٨٨/١)*
*علامہ باعشن رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
    *(و) يفطر أيضا (بوصول ماء المضمضة) أو الاستنشاق (إلى الجوف) من باطن أو دماغ إن بالغ مع تذكره للصوم وعلمه بعدم مشروعيته،*
*(بشرى الكريم :٥٥٣/١)*
*أما الصائم .. فلا يبالغ، خشية الإفطار، ومن ثم كرهت، (٩٩/١)*
*علامہ شمس الدین الرملی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
   *أما الصائم فلا تسن له المبالغة بل تكره كما في المجموع لخوف الإفطار*
*(نهاية المحتاج :١٨٨/١)*
           

✅ *أيده : مفتی فیاض احمد برمارے ،مفتی فرید احمد ہرنیکر، مفتی ضمیر نجے*

📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/DHLRlCNjRww311aqad6nxE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں