منگل، 12 جون، 2018

ختم قرآن کے وقت کھانے کا انتظام کرنا

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ٤*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
     *ختم قران کے وقت دعوت کرنے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

       *ختم قرآن کے بعد جو دعوت کی جاتی ہے یہ کوئی ضروری چیز نہیں ہے کہ اس کو بڑی اہمیت دی جائے اور لوگوں کو چندہ دینے پر مجبور کیا جائے بلکہ ختم قرآن کے وقت کچھ کھانے پینے کا انتظام کرنا ایک پسندیدہ امر ہے.*
    *اگر ختم قرآن کے وقت مسجد میں دعوت یعنی کچھ کھانے پینے کا انتظام کیا جائے تو مندرجہ ذیل امور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے.*

*١ : کھانے پینے میں اسراف بالکل نہ ہو.*
*٢ : مسجد میں شور وغل نہ ہو کہ جس کی وجہ سے مسجد کی بے حرمتی لازم آئے.*
*٣ : کھانا پینا ایسا نہ ہو کہ مسجد کی بے حرمتی ہو اور مسجد میں گندگی ہو کہ جس کی وجہ سے نمازی کو تکلیف پہنچے.*
*٤ : اگر کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہو تو کھانے سے پہلے دسترخوان بچھایا جائے اور اس بات کا خیال رکھے کہ کچھ نیچے نہ گرنے پائے.*
*٥ : مناسب یہ ہے کہ کسی خشک چیز کا انتظام کرے،اور سب سے بہتر یہ ہے کہ مسجد کے دروازے پر تقسیم کیا جائے.*
    *لہذا ان امور کی رعایت کرتے ہوئے ختم قرآن کے وقت مسجد میں دعوت یعنی کچھ کھانے پینے کا نظم کرنے کی اجازت ہوگی.*
     


          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*يجوز أن يأكل في المسجد، والأولى أن يبسط سفرة أو نحوها.*
*(روضة الطالبين :٣٩٣/٢)*
*قال الشافعي والأصحاب يجوز للمعتكف وغيره أن يأكل في المسجد ويشرب ويضع المائدة ويغسل يده بحيثلا يتأذى بغسالته أحد وإن غسلها في الطست فهو أفضل*
*(المجموع :٥٣٥/٦)*
*علامہ ابوبکر الدماطي رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*والحذاق، بكسر الحاء المهملة، وبذال معجمة، والمأدبة، بضم الدال وفتحها، (قوله: كما عمل الخ) أي كالذي يعمل منه ويصنع للختان وللولادة والسلامة من الطلق والقدوم المسافر ولختم القرآن (قوله: وهي) أي الولائم مستحبة في كلها*
*(إعانة الطالبين :٤١٣/٣،حاشیة الجمل :٢٧١/٤)*
*علامہ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*الحذاق بكسر المهملة وتخفيف الدال المعجمة وآخره قاف الطعام الذي يتخذ عند حذق الصبي ذكره بن الصباغ في الشامل وقال بن الرفعة هو الذي يصنع عند الختم أي ختم القرآن كذا قيده*
*(فتح الباري :٢٤١/٩)*
*علامہ ابن جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*قال الحافظ ابن الجزری :*
*فينبغي الجمع بین ھذہ الأربعة فیصل الخاتمة بالفاتحة ویتعرض لنفحات اللہ تعالٰی بالاستغفار والدعاء، ثم یطعم الطعام.*
*(ترشيح المستفيدين :١٦٧)*
           

✅ *أيده : مفتی محمود مومن، مفتی فیاض احمد برمارے، مفتی محمد زید پٹھو*

📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/DHLRlCNjRww311aqad6nxE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں