بدھ، 13 جون، 2018

چاند کے تعلق سے کچھ اہم مسائل

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                       📁 *مســئـلہ نــمــبـر : ١*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹


         🌙 *چاند کے تعلق سے کچھ مسائل* 🌙

💎 *اگر کوئی روزہ دار شروع رمضان میں کسی ایسے مقام پر پہنچے، جہاں رمضان شروع نہ ہوا ہو، تو اس کا وہ روزہ نفل ہو جائے گا لہذا وہ اس علاقے کے حساب سے رمضان شروع ہونے کے بعد روزہ رکھے گا.*

💎 *اگر کوئی شخص کسی ایسے علاقے سے سفر کرے جہاں رمضان نہ ہو اور رمضان والے علاقے میں پہنچے تو اسکو روزہ دار کی طرح رہنا لازم ہے لہذا پھر وہ اس علاقے کے حساب سے روزہ رکھے گا.*

💎 *اگر کوئی روزہ دار اپنے علاقے سے کسی ایسے علاقے میں پہنچے جہاں پر عید ہو، تو وہ اس شہر والوں کے ساتھ عید منائے گا اور اگر اس کے روزے اٹھائیس (٢٨) ہوئے ہوں تو ایک روزے کی قضاء لازم ہے.*

💎 *اگر کوئی شخص اپنے علاقے میں عید منا کر کسی ایسے علاقے کی طرف سفر کرے جہاں پر رمضان ہو، تو اس پر بقیہ دن امساک لازم ہے لہذا وہ اس علاقے کے حساب سے روزہ رکھے اور عید منائے، اگرچہ اس کے روزے تیس(٣٠) سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوتے ہوں.*
     


          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :*
*وإذا لم نوجب على) أهل (البلد الآخر) وهو البعيد (فسافر إليه من بلد الرؤية) من صام به (فالأصح أنه يوافقهم) وجوبا (في الصوم آخرا) وإن كان قد أتم ثلاثين؛ لأنه بالانتقال إلى بلدهم صار واحدا منهم فيلزمه حكمهم... (ومن سافر من البلد الآخر) أي الذي لم ير فيه (إلى بلد الرؤية عيد معهم) وجوبا لما مر، سواء أصام ثمانية وعشرين بأن كان رمضان أيضا عندهم ناقصا فوقع عيده معهم في التاسع والعشرين من صومه، أم تسعة وعشرين بأن كان رمضان تاما عندهم (وقضى يوما) إن صام ثمانية وعشرين؛ لأن الشهر لا يكون كذلك بخلاف ما إذا صام تسعة وعشرين لا قضاء عليه؛ لأن الشهر يكون كذلك.و) على الأصح (من أصبح معيدا فسارت سفينته) مثلا (إلى بلدة بعيدة أهلها صيام فالأصح أنه يمسك بقية اليوم) وجوبا لما مر.*
*( مغني المحتاج :١٤٦/٢)*
             
 
✅ *أيده : مفتی محمود مومن، مفتی محمد زید پٹھو، مفتی زبیر پورکر*

📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/DHLRlCNjRww311aqad6nxE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں