جمعرات، 26 مارچ، 2020

موبائل فون سے امامت کا حکم

🌴🍃 *بِسْــمِ اللّٰهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
               📁 *سوال نمبر : ٢٥٧*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

📜 *السؤال  :*
    *کیا موبائل فون سے امامت درست ہے؟*
*یعنی امام مسجد میں نماز پڑھائے اور مقتدی کال وغیرہ سے اقتداء کرے اس طرح درست ہے؟؟؟*

*========================*
                  *حامدًاومصلّیاًومسلّماً :*
*أما بعد :*
📃 *الجواب وباللّٰه التوفيق.*
       *کسی امام کی اقتداء میں مقتدی کی نماز صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ مقتدی اور امام دونوں ایک ہی(جگہ) مسجد میں ہو یا امام مسجد میں ہو اور مقتدی مسجد کے باہر ہو لیکن امام اور مقتدی کے درمیان کا فاصلہ تین سو ذراع (ایک سو پچاس میٹر) سے زائد نہ ہو اور درمیان میں کوئی چیز حائل نہ ہو کہ دیکھنے سے مانع بنے البتہ اگر ایک مسجد میں نہ ہو بلکہ مسجد سے باہر تین سو ذراع سے دور ہو تو اس صورت میں اقتداء درست نہیں ہوگی.*
   *لہذا امام مسجد سے امامت اور مقتدی اپنے گھر وغیرہ میں موبائل فون وغیرہ سے اقتداء کرنا درست نہیں ہے.* 

          💎 *و اللّٰه أعـــلـــم بالصواب*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖
    *ﻭ) اﻟﺮاﺑﻊ (اﺟﺘﻤﺎﻋﻬﻤﺎ) ﺃﻱ اﻹﻣﺎﻡ ﻭاﻟﻤﺄﻣﻮﻡ (ﺑﻤﻜﺎﻥ) ﺑﺄﻥ ﻻ ﺗﺰﻳﺪ اﻟﻤﺴﺎﻓﺔ ﺑﻴﻨﻬﻤﺎ ﻭﻻ ﺑﻴﻦ ﻛﻞ ﺻﻓﻲﻧ ﺃﻭ ﺷﺨﺼﻴﻦ ﻣﻤﻦ اﺋﺘﻢ ﺑﺎﻹﻣﺎﻡ ﺧﻠﻔﻪ ﺃﻭ ﺑﺠﺎﻧﺒﻪ ﻋﻠﻰ ﺛﻼﺛﻤﺎﺋﺔ ﺫﺭاﻉ ﺑﺬﺭاﻉ اﻵﺩﻣﻲ ﺗﻘﺮﻳﺒﺎ*
*نهاية الزين : ١٢٢/١*
*ﺇﺫا ﻛﺎﻧﺎ ﺑﻤﺴﺠﺪ ﻓ (ﺃﻱ ﻣﻮﺿﻊ ﺻﻠﻰ) اﻟﻤﺄﻣﻮﻡ (ﻓﻲ اﻟﻤﺴﺠﺪ) ﻭﻣﻨﻪ ﺭﺣﺒﺘﻪ (ﺑﺼﻼﺓ اﻹﻣﺎﻡ ﻓﻲﻫ) ﺃﻱ اﻟﻤﺴﺠﺪ (ﻭﻫﻮ ﻋﺎﻟﻢ ﺑﺼﻼﺗﻪ) ﺃﻱ اﻹﻣﺎﻡ ﻟﻴﺘﻤﻜﻦ ﻣﻦ ﻣﺘﺎﺑﻌﺘﻪ ﺑﺮﺅﻳﺘﻪ ﺃﻭ ﺑﻌﺾ ﺻﻒ ﺃﻭ ﻧﺤﻮ ﺫﻟﻚ ﻛﺴﻤﺎﻉ ﺻﻮﺗﻪ ﺃﻭ ﺻﻮﺕ ﻣﺒﻠﻎ (ﺃﺟﺰﺃﻩ) ﺃﻱ ﻛﻔﺎﻩ ﺫﻟﻚ ﻓﻲ ﺻﺤﺔ اﻻﻗﺘﺪاء ﺑﻪ ﻭﺇﻥ ﺑﻌﺪﺕ ﻣﺴﺎﻓﺘﻪ...* *ﻭﺇﻥ ﺻﻠﻰ) اﻹﻣﺎﻡ ﻓﻲ اﻟﻤﺴﺠﺪ ﻭاﻟﻤﺄﻣﻮﻡ (ﺧﺎﺭﺝ اﻟﻤﺴﺠﺪ) ﺣﺎﻟﺔ ﻛﻮﻧﻪ (ﻗﺮﻳﺒﺎ ﻣﻨﻪ) ﺃﻱ ﻣﻦ اﻟﻤﺴﺠﺪ ﺑﺄﻥ ﻻ ﻳﺰﻳﺪ ﻣﺎ ﺑﻴﻨﻬﻤﺎ ﻋﻠﻰ ﺛﻼﺛﻤﺎﺋﺔ ﺫﺭاﻉ ﺗﻘﺮﻳﺒﺎ ﻣﻌﺘﺒﺮا ﻣﻦ ﺁﺧﺮ اﻟﻤﺴﺠﺪ ﻷﻥ اﻟﻤﺴﺠﺪ ﻛﻠﻪ ﺷﻲء ﻭاﺣﺪ ﻷﻧﻪ ﻣﺤﻞ اﻟﺼﻼﺓ ﻓﻼ ﻳﺪﺧﻞ ﻓﻲ اﻟﺤﺪ اﻟﻔﺎﺻﻞ (ﻭﻫﻮ ﻋﺎﻟﻢ ﺑﺼﻼﺗﻪ) ﺃﻱ اﻹﻣﺎﻡ اﻟﺬﻱ ﻓﻲ اﻟﻤﺴﺠﺪ ﺑﺄﺣﺪ اﻷﻣﻮﺭ اﻟﻤﺘﻘﺪﻣﺔ (ﻭﻻ ﺣﺎﺋﻞ ﻫﻨﺎﻙ) ﺑﻴﻨﻬﻤﺎ ﻛﺎﻟﺒﺎﺏ اﻟﻤﻔﺘﻮﺡ اﻟﺬﻱ ﻻ ﻳﻤﻨﻊ اﻻﺳﺘﻄﺮاﻕ ﻭاﻟﻤﺸﺎﻫﺪﺓ (ﺟﺎﺯ) اﻻﻗﺘﺪاء ﺣﻴﻨﺌﺬ.*
*الإقناع : ١٧٠/١*
  📖 🖋 *کتبه وأجابه  : محمد اسجد محمد شفیع بھٹکلی*

☑ *أيده :مفتی اظھر پٹیل، مفتی فواد پٹیل، مفتی طاھر شیخ*

📲 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📲
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*

🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*

*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/6wqtFiJVtAT2RBxO3qbjzO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں