منگل، 21 اگست، 2018

عیدالاضحی کے مسائل

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *مسئلہ نمبر : ١٦*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

      🕌🌙 *عید الاضحٰی کے مسائل* 🌙🕌

🔘 *عید الاضحٰی کی نماز سنت مؤکدہ ہے.*

🔘 *عید کی رات عبادت میں مشغول رہنا مستحب ہے.*

🔘 *عید کے دن غسل کرنا سنت ہے، بہتر یہ ہے کہ فجر بعد غسل کریں .*

🔘 *نظافت اختیار کرنا سنت ہے.(بالوں کازائل کرنا، ناخن تراشنا، اور بو کو زائل کرنا وغیرہ البتہ قربانی کا ارادہ رکھنے والا قربانی کے بعد ہی ناخن تراشے اور بال زائل کرے)*

🔘 *ہر حاضر ہونے والے کے لیے زینت اختیار کرنا مندوب ہے.*

🔘 *عطر لگانا سنت ہے.*

🔘 *عمدہ کپڑا پہننا سنت ہے.*

🔘 *عید الاضحٰی کی نماز کے لیے جانے سے پہلے کچھ نہ کھانا مستحب ہے.*

🔘 *عید کی نماز کے لیے چل کر جانا سنت ہے، اگر کوئی معذور ہے تو سوار ہونے میں حرج نہیں.*

🔘 *عید کی نماز کے لیے جلدی جانا مستحب ہے، البتہ امام کے لیے تاخیر مستحب ہے.*

🔘 *عید کی نماز کے لیے ایک راستہ سے جائیں اور دوسرے راستے سے لوٹیں، جاتے وقت طویل راستہ اختیار کریں، لوٹتے وقت چھوٹے راستے سے لوٹیں.*

🔘 *عید کے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دیں.*

🔘 *عید الاضحٰی میں ہر نماز کے بعد ایام تشریق کے آخری دن یعنی عصر کے بعد تک تکبیر کہنا سنت ہے.*

*تکبیر کے الفاظ :*

  *اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لاَ إِلهَ إلاَّ اللهَ، وَاللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أكبَرُ، وَلِلّهِ الْحَمْدُ، اللهُ أَكبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلّهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً، لاَ إِلهَ إلاَّ اللهَ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَأَعَزَّ جُنْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، لاَ إِلهَ إلاَّ الله، واللہُ أَكْبَر، اللہُ أَكْبَر، وَ لِلّهِ الْحَمْدُ.*
---------------
*( المهذب. اسنی المطالب. فتح القريب)*
     

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖

             
  📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

✅ *أيده : مفتی فیاض احمد برمارے ،مفتی عبدالرحیم کیرلوی*


     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/DHLRlCNjRww311aqad6nxE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں