پیر، 26 فروری، 2018

طلبہ سے جرمانہ کے طور پر رقم لینا جائز نہیں ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٠٥*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
     *چھٹی میں تاخیر سے آنے یا سبق نہ سنانے وغیرہ وغیرہ کی وجہ سے بطور سزا طلبہ سے مالی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے؟ اور اس کا شرعاً کیا حکم ہے؟*
*المستفتی : بذریعہ مفتی ابو صالح کیرلا*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*
   *کسی جرم پر ہلکی مار مارنے یا تأديب کا کوئی طریقہ اختیار کرنے کو فقھی اصطلاح میں تعزیر کہا جاتا ہے اسکی فقھاء کرام نے ضرورت کی وجہ سے اجازت دی ہے، تعزیر کی ایک قسم تعزیر بالمال ہے جسکو اردو میں مالی جرمانہ کہتے ہیں اسکو فقھاء کرام نے حرام قرار دیا ہے اس لیے کہ اس صورت میں ظلماً کسی کے مال پر قبضہ کرنا لازم آتا ہے جو ممنوع ہے.*



     *لہذا چھٹی میں تاخیر سے آنے یا کسی اور سبب سے طلبہ سے مالی جرمانہ عائد کرنا راجح قول کے مطابق جائز نہیں ہے چاہے وہ طالب علم کسی جامعہ کا ہو یا کسی اسکول کا،بہرصورت سزا کے طور پر رقم لینا درست نہیں اور لینے کی صورت میں اس رقم کو واپس کرنا ضروری ہوگا.*
          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*چنانچہ علامہ وھبہ زحیلی رح ائمہ اربعہ کے حوالے سے فرماتے ہیں :*
   *التعزير بالمال: لا يجوز التعزير بأخذ المال في الراجح عند الأئمة (¬1) لما فيه من تسليط الظلمة على أخذ مال الناس،... ومن قال كالنووي وغيره: إن العقوبات المالية منسوخة،*
*(الفقه الإسلامي وأدلته ٥٥٩٦/٧)*
*علامہ شہاب الدین عمیرہ رح فرماتے ہیں:*
*التعزير... ولا یجوز علی الجدید بأخذ المال*
*(حاشيتا قليوبي وعميره علي الكنز:٣١٣/٤)*
*علامہ سلیمان جمل رح فرماتے ہیں :*
*ولا يجوز بأخذ المال*
*( حاشیة الجمل :٥٠/٨)*
*(حواشي الشرواني وابن قاسم العبادي على التحفة :١٧٩ /٩)*
                 
 
✅ *أيده :مفتی فیاض احمد برمارے،مفتی عمر ملاحي، مفتى ضمیر نجے*
📖 ✒ *کتبه وأجابه  : محمد اسجد ملپا*

     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*

*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi

*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in

1 تبصرہ: