پیر، 24 ستمبر، 2018

تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴

                  📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                          📁 *سوال نمبر : ١٥٧*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال :_*
     *تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنے کا شرعاً کیا حکم ہے؟ اور ایسے کپڑے پہن کر نماز پڑھنے پر نماز ہوگی یا نہیں؟*


*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق_*

      *نماز کے لئے جاتے وقت اللہ رب العزت نے زینت اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور خوبصورت کپڑے پہننا بھی زینت میں داخل ہے اس لئے فقہاء رحمہ نے آدمی کے لئے نماز پڑھتے وقت خوبصورت کپڑے پہننے کو مسنون قرار دیا ہے. لہذا مسجد جاتے وقت خوبصورت اور شرعی لباس پہن کر مسجد جانا چاہیے.*
   *آدمی کے لئے نماز پڑھتے وقت ہر ایسی چیز اختیار کرنا مکروہ ہے جس سے آدمی کی نماز میں خلل واقع ہوتا ہو اور نماز سے خشوع ختم ہوجاتا ہو اور یہ بات معلوم ہے کہ تصویر والے کپڑے ممنوع ہونے کے ساتھ خود اس آدمی کیا بلکہ دوسروں کی نماز میں بھی خلل ڈالنے کا سبب بنتے ہیں اس لئے تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن اگر کوئی ایسے کپڑے پہن کر نماز پڑھے تو نماز درست ہوجائے گی البتہ ثواب مکمل نہیں ملے.*
   *لہذا نماز کے علاوہ اور خصوصاً مسجد میں ہرگز خود کی اور دوسروں کی نماز کے خشوع وخضوع میں خلل ذالنے والے کپڑے نہیں پہننا چاہیے تاکہ نماز کا کامل ثواب حاصل ہو سکے.*
     

          💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
   ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖
*وأجمع العلماء على أنه يحرم على الرجل أن يصلي في ثوب حرير وعليه فإن صلى فيه صحت صلاته عندنا وعند الجمهور*
*(المجموع : ١٧٩/٣)*
*وأما الثوب الذي فيه صور أو صليب أو ما يلهي فتكره الصلاة فيه وإليه وعليه للحديث*
*(المجموع : ١٨٠/٣)*
*ويسن للرجل أن يلبس للصلاة أحسن ثيابه وأن يصلي في ثوبين لحديث إذا صلى أحدكم فليلبس ثوبيه فإن الله أحق أن يزين له*
*ويكره أن يصلي في ثوب فيه صورة...*
*(نهاية الزين :٤٧/١)*
             
  📖 ✒ *کتبه وأجابه : محمد اسجد ملپا*

✅ *أيده : مفتی فیاض احمد برمارے،مفتی عمر ملاحی، مفتی ضمیر نجے، مفتی زبیر پورکر*


     📤 *مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*


🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.com
*ہمارے چینل میں شریک ہونے کے لئے کلک کریں*👇🏻
https://t.me/fiqhimasayilshafayi
*واٹس آپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے کلک کریں 👇🏻:*
https://chat.whatsapp.com/AKLcJS6UUg01dgUmOsE9cb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں