جمعرات، 31 اگست، 2017

عرفہ کے روزہ کا حکم

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

           📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
                  📁 *سوال نمبر : ٤١*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*_السؤال  :_*
  *عشرہ ذی الحجہ میں عرفہ کے روزے اور ابتدائی آٹھ دن کے روزے کا حکم ہے ؟*

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق  :_*

*آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :*
       *عرفے کے دن کے روزے کے بارے میں میرا گمان ہے کہ اللہ ایک سال کے اگلے پچھلے تمام گناہوں کو معاف فرمادیں گے.(مسلم)*
        *فقہاء نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ غیر حاجی کے لیے عرفہ کے دن روزہ رکھنا مسنون ہے. اور حاجی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں روزہ نہ رکھنا مسنون ہے، اگرچہ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو.*
*------------------------*
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :*
     *اللہ تعالٰی کے نزدیک کوئی ایام ایسے نہیں، جن میں عبادت کرنا اللہ تعالٰی کو عشرہ ذی الحجہ میں عبادت کرنے سے زیادہ پسند ہو. عشرہ ذی الحجہ کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے، اور ہر رات کا قیام شبِ قدر کے قیام کے برابر ہے.(ترمذی)*


       *فقہاء نے اس حدیث سے عرفہ کے ماقبل کے آٹھ دن کے روزے کو بھی مسنون قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں حاجی اور غیر حاجی دونوں برابر ہیں.*



            💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*
 *(مغنی المحتاج، بشری الکریم)*    
~〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰~

🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*



*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://fiqhimasailshafai.blogspot.in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں